پاکستان24 متفرق خبریں

انصافی حکومت کے تمغوں کے حقدار

مارچ 10, 2019

انصافی حکومت کے تمغوں کے حقدار

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے زندگی کے مختلف شعبوں سے منتخب افراد کو اعلی سول اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے 2019 کے لیے 127 اہم شخصیات کو نامزد کیا ہے ۔

حکومت کی جانب سے سرکاری اعزازات کے نامزد کیے گئے 127 افراد میں سے 18 غیر ملکی ہیں ۔ صدر مملکت عارف علوی 23 مارچ کو یہ اعزاز تقسیم کریں گے ۔

حکومت کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق کرکٹر وسیم اکرم، وقار یونس اور یاسر شاہ کے ساتھ ریسلر انعام بٹ کے نام نمایاں ہیں ۔

شوبز میں عطا اللہ عیسی خیلوی، سجاد علی، ریما، مہوش حیات، بابرہ شریف اور صحافت سے ارشد شریف شامل ہیں ۔

حکومت نے بلوچستان خودکش دھماکے میں مارے جانے والے سراج رئیسانی کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے