پاکستان24 متفرق خبریں

مشرف دو مئی کو پیش ہوں، خصوصی عدالت

مارچ 28, 2019

مشرف دو مئی کو پیش ہوں، خصوصی عدالت

پاکستان کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف پر آئین سبوتاژ کرنے کے الزام میں سنگین غداری کا مقدمہ چلانے والی خصوصی عدالت نے ان کو اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے دو مئی کو طلب کیا ہے۔

عدالت میں ملزم کے وکیل سلمان صفدر نے درخواست دائر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ ٹرائل غیر قانونی ہے ۔

وکیل سلمان صفدر نے عدالت میں کہا کہ سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت کا مطلب وفاقی کابینہ ہے مگر اس مقدمے کا استغاثہ دائر کرنے کا حکم وزیراعظم نے سیکرٹری داخلہ کو دیا تھا، کابینہ نے منظوری نہیں دی تھی ۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف کی صحت فی الوقت ان کو عدالت حاضر ہونے کی اجازت نہیں دے رہی ۔

انہوں نے عدالت سے مشرف سے پاکستان واپس آنے کی تاریخ پوچھنے کے لیے پانچ منٹ کی مہلت طلب کی تاکہ فون پر بات کر سکیں ۔

بعد ازاں انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف ۱۳ مئی سے قبل کسی بھی دن حاضر ہو جائیں گے تاہم عدالت نے دو مئی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے