دوسری شادی پر شوہر کو جیل
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ایک عدالت نے پہلے بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو تین ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔
لاہور سے تعلق رکھنے والی رابعہ یونس نے اپنے شوہر شعیب زاہد کے خلاف شکایت درج کرائی تھی کہ اس نے قانون کے مطابق اس سے اجازت لیے بغیر چھپ کر دوسری شادی کی ہے ۔
لاہو کینٹ کی عدالت کے مجسٹریٹ کاشف عباس نے الزام ثابت ہونے مسلم فیملی ایکٹ سنہ 1961 کے سیکشن چھ کے تحت ملزم شوہر شعیب زاہد کو تین ماہ کے لیے جیل بھیج دیا جبکہ اس پر پانچ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔

