جعلی اکاؤنٹس ریفرنس سماعت کے لیے مقرر
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس کا پہلا نیب ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کیا ہے جس کی سماعت 19 اپریل کو ہوگی ۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تمام ملزمان کو طلبی کے سمن جاری کیے ہیں ۔
ریفرنس میں سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید سمیت تمام ۹ ملزمان کو 19 اپریل کو طلب کیا گیا ہے ۔
عدالت کی جانب سے طلب کیے گئے ملزمان میں سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی، کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے 4 سابق اور 4 موجودہ افسران بھی شامل ہیں۔
ملزمان پر فلاحی مقاصد کے لیے مختص پلاٹس غیر قانونی طور پر مختلف افراد کو الاٹ کرنے کا الزام ہے۔

