متفرق خبریں

ٹرمپ اپنے والد کے بارے میں جھوٹ بولتے ہیں

اپریل 6, 2019

ٹرمپ اپنے والد کے بارے میں جھوٹ بولتے ہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے والد کی جائے پیدائش کے بارے میں ہمیشہ غلط بیانی کرتے ہوئے دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ جرمنی میں پیدا ہوئے تھے ۔ 

برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں اپنے والد کے جرمن ہونے کے بارے میں ایک بار پھر جھوٹ بولا ۔ امریکی صدر نے کہا کہ  ’میرے والد جرمن تھے اور وہ جرمنی میں بہترین علاقے میں پیدا ہوئے تھے۔‘

ٹرمپ نے کہا کہ وہ جرمنی کے لیے بہت اچھے احساسات رکھتے ہیں اور انگیلا مرکل کی بہت عزت کرتے ہیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق امریکی صدر کے والد فریڈ ٹرمپ درحقیقت نیویارک شہر میں پیدا ہوئے تھے ۔ ٹرمپ کے دادا فریڈرک جرمنی میں پیدا ہوئے تھے اور سنہ 1885 میں 16برس کی عمرمیں امریکہ منتقل ہوگئے تھے ۔ 

اخبار کے مطابق گذشتہ برس بلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ٹرمپ نے نیٹو اجلاس سے خطاب میں کہا تھاکہ  ’جرمنی کی میرے دل میں بہت عزت ہے، میرے والد جرمن تھے، والدہ بھی یورپی یونین کے ملک سے تعلق رکھتی تھیں ۔اس حقیقت کے باوجود یورپ ہمیں تجارت میں فائدہ نہیں دیتا۔‘

صدر ٹرمپ نے امریکی ٹی وی سی بی ایس کو  بھی گزشتہ سال جولائی میں بتایا تھا کہ ان کے والد کا تعلق جرمنی اور والدہ سکاٹ لینڈ سے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے