جج سے کہا لیٹ جایا کرو
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں وکیلوں نے ایک خاتون جج کی عدالت میں بدتمیزی کے بعد عدالت کو تالے لگا دیے ہیں اور جج کو ہٹانے کے لیے ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔
صحافی ثاقب بشیر کے مطابق ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ”عدالت میں جج شائستہ کنڈی نےاسلام آباد بار کے صدر کی ایک نہ سنی، تلخی اور غصہ بڑھا تو صدر نے خاتون جج سے کہا کہ نمائندے کا ہی خیال کرلیں ۔“
صحافی کی ٹویٹ کے مطابق جج نے کہا ”کیا بار کا نمائندہ آئے تو کھڑی ہوجایا کروں؟“۔ بار کے صدر نے غصے میں کہا ”کھڑی نہیں "لیٹ”جایا کرو۔“
جج کے دوبارہ پوچھنے پر بھی یہی جواب ملا جس کے بعد وکیلوں نے احتجاج کیا ۔ صحافی ثاقب بشیر کے مطابق عدالت کو تالے لگ گئے ۔
بعد ازاں اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے ایک پریس ریلیز میں خاتون جج کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال کی کال دی ہے ۔

