متفرق خبریں

سما ٹی وی کے اینکر نے معافی مانگ لی

مئی 8, 2019

سما ٹی وی کے اینکر نے معافی مانگ لی

پاکستان کے نجی ٹی وی چینل ’سما‘ کے مارننگ شو کے میزبان محمد شعیب نے یوٹیوب سیلبرٹی ناصر خان جان سے معافی مانگ لی ہے ۔

محمد شعیب پر ناصر خان جان کی ہتک کرنے اور توہین آمیز طریقے سے سوال کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت تنقید کی تھی ۔

سوشل میڈیا صارفین نے سما ٹی وی انتظامیہ اور محمد شعیب سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ناصر خان خان سے معافی مانگیں ۔

مارننگ شو کے ہوسٹ محمد شعیب نے بدھ کے پروگرام میں آغاز ہی معافی نامے سے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے انداز، سوالات اور رویے پر شرمندہ ہیں اور تہہ دل سے معافی مانگتے ہیں ۔

محمد شعیب نے ناصر خان جان کو ایک بار پھر فون لائن پر اپنے پروگرام میں لیا اور ان سے براہ راست معافی مانگی ۔ انہوں نے اپنے ناظرین سے بھی معافی مانگی ۔

ناصر خان جان نے اس موقع پر کہا کہ ان کے دل میں ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔ ’اس پروگرام کی وجہ سے جو لوگ مجھ سے نفرت کرتے تھے یا مجھے سوشل میڈیا پر گالیاں دیتے تھے انہوں نے بھی مجھ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔‘

یاد رہے کہ چند روز قبل سما ٹی وی کے مارننگ شو میں اینکر محمد شعیب نے ناصر خان جان سے کہا تھا کہ ’آپ کو شرم آنی چاہیے جس طرح کی حرکتیں آپ کرتے ہیں۔‘

اس پروگرام میں اینکر نے مہمان سے یہ بھی کہا تھا کہ ’لوگ آپ پر لعنتیں بھیجتے ہیں ۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے