پاکستان24 متفرق خبریں

پی آئی اے اب چند ہی ملکوں میں جاتی ہے

مئی 10, 2019

پی آئی اے اب چند ہی ملکوں میں جاتی ہے

نوشین یوسف / صحافی

پاکستان کی قومی ائرلائن پی آئی اے کا فلائیٹ آپریشن صرف 18 ممالک تک محدود ہو گیا ہے ۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کو تحریری جواب میں بتایا ہے کہ پی آئی اے کی پروازیں اب صرف 18 ممالک میں جا رہی ہیں ۔

خیال رہے کہ قبل ازیں دنیا کے 40 سے زیادہ ملکوں میں پاکستان کی قومی ائرلائن مسافر لے کر جاتی تھی ۔

سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ اس وقت پی آئی اے کی پروازیں برطانیہ، اٹلی، فرانس، سپین، ناروے، ڈنمارک، سعودی عرب، اومان، متحدہ عرب امارات، عراق، قطر، چین، ملیشیا، انڈیا، افغانستان، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اور کینیڈا جا رہی ہیں ۔

وفاقی وزیر چوہدری غلام سرور نے سینیٹ میں بیان دیا ہے کہ پی آئی اے کے نئے بزنس پلان کے مطابق غیر منافع بخش روٹس کو بند کر دیا جائے گا ۔

انہوں نے بتایا کہ ٹوکیو اور بینکاک کے روٹس کو بھی بند کر دیا ہے۔ ”نئے بزنس پلان کے تحت ان نئے روٹس پر پروازیں چلائیں گے جو منافع بخش ہیں ۔“

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی آئی اے کو جہازوں کی کمی کا سامنا ہے ۔ ”ہمیں ورثہ میں کچھ ایسے جہاز ملے جنھیں اب گراونڈ کر دیا گیا ہے۔“

انھوں نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کو 416 ارب روپے کا خسارہ ہے ۔


One Comment
  1. Hayat janikh
    تبدیلی کا مزاہ لیجیے .

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے