عالمی خبریں

ڈرون حملے میں پانچ پاکستانی طالبان ہلاک

مئی 11, 2019 < 1 min

ڈرون حملے میں پانچ پاکستانی طالبان ہلاک

Reading Time: < 1 minute

عظمت گل / نمائندہ خصوصی پشاور

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کیے گئے علاقے شمالی وزیرستان میں موجود ذرائع نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان کے علاقہ لامن میں ڈرون حملہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع نے کہا ہے کہ حملے میں 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے ۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ڈرون نے ایک گھر پر 2 میزائل فائر کئے ۔

افغانستان میں موجود طالبان ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ ڈرون حملے میں ہلاک افراد میں شمالی وزیرستان کے حافظ گل بہادر گروپ کے اہم کمانڈر اسداللہ عرف سنگری بھی شامل ہے ۔


ادھر شمالی وزیرستان میں موجود ذرائع کا دعوی ہے کہ افغانستان ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے