پاکستان24 عالمی خبریں

ایران کی امریکہ کو دھمکیاں

مئی 11, 2019 < 1 min

ایران کی امریکہ کو دھمکیاں

Reading Time: < 1 minute

خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑے کے متحرک ہونے اور ایران پر پابندیوں کے بعد دونوں ملکوں میں کشیدگی بڑھ گئی ہے ۔

ایران کے خبر رساں اداروں کے مطابق ایک سینئر ایرانی عالم یوسف تباتبائی نے کہا ہے کہ امریکی فوجی بیڑے کو ایک میزائل سے تباہ کیا جا سکتا ہے۔

ادھر امریکی حکام نے کہا ہے کہ فضائی دفاع کے نظام پٹریاٹ میزائل کو اپنے جنگی بحری بیڑے یو ایس ایس آرلنگٹن کے ہمراہ مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ کیا ہے۔

یو ایس ایس آرلنگٹن خلیجِ فارس میں پہلے سے تعینات امریکی بیڑے ابراہم لنکن کے ساتھ لنگر انداز ہوگا۔

اس سے قبل پنٹاگون نے اعلان کیا تھا کہ تباہ کن بی باون بمبار طیارے بھی قطر میں امریکی فوجی اڈّے پر اُتر گئے ہیں۔

ایران میں حکام کا کہنا ہے کہ امریکی اس طرح ان کے ملک کو دھمکانا چاہتا ہے اور خلیج فارس میں بحری بیڑے کی تعیناتی نفسیاتی جنگی حربہ ہیں ۔

قبل ازیں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا تھا کہ ان فوجی تعیناتیوں سے ایرانی حکومت کو واضح اور دو ٹوک پیغام بھیجا جائے گا کہ خطے میں امریکی مفادات پر کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا ۔

امریکی نیوی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ابراہم لنکن نامی طیارہ بردار امریکی بحری جہاز صدر ٹرمپ کے حکم پر بحیرہ روم سے بحیرہ احمر میں داخل ہوگیا ہے۔ ’یہ مشرقِ وسطیٰ میں سینٹرل کمانڈ یا سینٹکام کہلانے والی امریکی کمان کے تحت امریکی تنصیبات کی حفاظت کرے گا۔ ابراہم لنکن اب امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے کا حصہ بن جائے گا۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے