عالمی خبریں

خان کا مودی کو فون، مبارکباد

پاکستانی وزیراعظم نے مودی کو فون کرکے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے اپنی خواہش ظاہر کی۔

مئی 26, 2019

خان کا مودی کو فون، مبارکباد

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیلیفون پر لوکُ سبھا کے الیکشن میں ان کی جیت پر مبارکباد دی ہے۔

پاکستانی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے ہم منصب سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے عوام کی حالت بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کیا جائے۔

جنوبی ایشیا میں امن ترقی اور استحکام کے لیے اپنے وژن کو دہراتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ مودی کی جانب سے مثبت جواب کے منتظر ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے