دبئی حادثہ،17 ہلاک شدگان میں دو پاکستانی
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ دبئی میں حادثے کا شکار ہونے والی بس میں مرنے والے 17 مسافروں میں سے دو پاکستانی شہری ہیں۔
سنیچر کو دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی سفارت خانہ دبئی کے حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔

دبئی میں حکام کے مطابق عید کی چھٹیاں مسقط میں گزار کر آنے والے سیاحوں کی بس کو دبئی میں حادثہ پیش آیا جس میں 17 افراد ہلاک ہوئے۔
حکام کے مطابق بس میں 31 مسافر سوار تھے۔ مرنے والوں میں آٹھ انڈین شہری ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق عمان سے آنے والی بس کے ڈرائیور نے غلط سڑک کا انتخاب کیا جو بڑی گاڑیوں کے لیے نہیں تھی۔

بس کی بائیں سائیڈ چھوٹی گاڑیوں کے لیے بنائے گئے ایک انتباہی بورڈ سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے اس طرف بیٹھے 17 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
Array