انڈیا نے ویسٹ انڈیز کو باہر کر دیا
Reading Time: < 1 minuteکرکٹ کے عالمی کپ کے میچ میں انڈیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے بلے باز انڈین گیند بازوں کا سامنا کرنے میں بری طرح ناکام رہے۔
اس شکست کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف انڈیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 143 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کرس گیل 19 گیندوں پر چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
اس سے قبل بلے بازی کرتے ہوئے انڈین کپتان ویراٹ کوہلی 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ایم ایس دھونی 56 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

راہل نے 48، پانڈیا 46 اور شرما 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کے روچ نے تین جبکہ کوٹرل اور ہولڈر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
Array