’ایران نے کبھی جنگ نہیں جیتی‘
Reading Time: < 1 minuteامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے کبھی کوئی جنگ نہیں جیتی تاہم انہوں نے کبھی مذاکرات ہارے بھی نہیں۔
منگل کو ایک مختصر ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے اپنی بات کی زیادہ وضاحت نہیں کی۔
خیال رہے کہ خیلج میں سعودی عرب، ایران اور امریکہ میں کشیدگی کے بعد سے صدر ٹرمپ مسلسل بیانات دے رہے ہیں۔ انہوں نے ایک بار ایران پر حملے کا حکم دے کر واپس لے لیا تھا۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ایران کو ہر صورت اپنی شرائط پر آمادہ کرنا چاہتے ہیں۔
ایران کے ساتھ عالمی جوہری معاہدے سے باہر آنے کے بعد سے صدر ٹرمپ اپنی طرف سے دباؤ بڑھانے کی کوشش میں ہیں جبکہ دوسری جانب یورپ کے ممالک ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں تاکہ تہران کو یورینیم افزودہ کرنے سے روک سکیں۔
Array