عالمی خبریں

چین نے بہت لوٹ لیا، ٹرمپ

اگست 23, 2019

چین نے بہت لوٹ لیا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے گذشتہ کئی برسوں میں حماقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھربوں ڈالر چین پر لٹا دیے مگر اب یہ سلسلہ آگے نہیں بڑھنے دیا جائے گا۔

ٹوئٹر پر امریکی صدر نے لکھا کہ چین نے ان کے ملک کے سالانہ سینکڑوں ارب ڈالر کی انٹلیکچول پراپرٹی چرائی اور اس کو برقرار رکھنا چاہتا ہے مگر وہ اب ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہ کہ ان کو اب چین کی ضرورت نہیں اور امریکی چینی مصنوعات کے بغیر زیادہ بہتر انداز سے زندگی گزار سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کی بڑے پیمانے پر دہائیوں سے ڈالرز کی چوری اب روکی جا رہی ہے اور عظیم امریکی کمپنیوں کو یہ حکم دیا جاتا کہ چین کا متبادل دیکھنا شروع کریں اور اپنی کمپنیوں کو واپس گھر لا کر امریکہ میں ہی مصنوعات تیار کی جائیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ وہ فیڈکس، امازون، یو پی ایس سمیت دیگر تمام امریکی کمپنیوں کو حکم دیتے ہیں کہ چین فنٹانل کی امریکہ ڈیلیوری فوری بند کریں کیونکہ یہ سالانہ ایک لاکھ امریکیوں کو قتل کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی صدر نے اس کو روکنے کا وعدہ کیا تھا مگر پورا نہ کر سکے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے