عالمی خبریں

کابل : خودکش حملہ سے 27 جاں بحق

نومبر 21, 2016

کابل : خودکش حملہ سے 27 جاں بحق

افغان دارالحکومت کابل میں مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 27 افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔ حکام کے مطابق دھماکہ شیعہ مسلک کی مسجد میں کیا گیا۔ خودکش حملے کے وقت باقر العلوم مسجد میں بڑی تعداد میں عبادت گزار موجود تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور پیدل تھا اور اس نے مسجد کے اندر عبادت گزاروں کے درمیان خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ تاحال حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول کرنے کا اعلان نہیں کیا ۔ کابل دھماکہ امام حسین کے چہلم منانے والوں کو نشانہ بنانے کی کوشش بتایا جا رہا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے