’اچھے دن گزر گئے‘، صدر ٹرمپ کے کریک ڈاؤن سے پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ متاثر
امریکی یونیورسٹیوں میں زیرِتعلیم پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ کو موجودہ ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات نے بری طرح متاثر کیا ہے۔
واشنگٹن کی جانب چینی طلبہ کے ویزوں کو منسوخ کرنے کے ’جارحانہ انداز‘ اقدامات شروع کرنے کے اعلان اور بیرون ملک امریکی مشنوں کو اس حکم سے کہ وہ طلبہ کے ویزے کی نئی اپوائنمنٹس کا شیڈول منسوخ کر دیں، پر چین کی جانب سے ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔
اگر یہ اقدامات امریکی کالجوں اور یونیورسیٹوں میں پہلے سے موجود چینی طلبہ کے ایک وسیع طبقے پر لاگو کیے گئے امریکی تعلیمی اداروں کے لیے آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ اور امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے ہنرمدنوں کی ایک اہم پائپ لائن میں خلل آ سکتا ہے۔