دلچسپ و عجیب متفرق خبریں

مقبول ترین ٹک ٹاکر کے کتنے کروڑ فالوورز، امریکہ میں گرفتار کیوں کیا گیا؟

جون 12, 2025

مقبول ترین ٹک ٹاکر کے کتنے کروڑ فالوورز، امریکہ میں گرفتار کیوں کیا گیا؟

کے مقبول ترین ٹک ٹاکر خابے لیم نے حکام کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے بعد رضاکارانہ طور پر امریکہ چھوڑ دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق خابے لیم کو ریاست نیواڈا کے مشہور شہر لاس ویگاس میں ویزے مدت ختم ہونے کے بعد قیام پر حراست میں لیا گیا تھا۔

مقبول ترین ٹک ٹاکر کے 16 کروڑ 20 لاکھ فالوورز ہیں اور افریقی ملک سینیگال میں پیدا ہوئے تھے.

اُن کے پاس اٹلی کی شہریت ہے۔

امریکی امیگریشن و کسٹمز کے محکمے کے ترجمان نے بتایا کہ ہیری ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حراست میں لینے کے بعد اُن کو ڈی پورٹ کیے جانے کا حکم دیے بغیر ملک چھوڑنے کی اجازت دی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ خابے لامے 30 اپریل کو امریکہ آئے تھے اور اپنی ویزا شرائط کے برخلاف زیادہ مدت قیام کیا۔

امریکہ سے رضاکارانہ واپسی کی اجازت سے ایسے افراد کو فائدہ ہوتا ہے جو دوبارہ قانونی طور پر وہاں جانا چاہتے ہوں۔ اگر امریکی امیگریشن ریکارڈ پر کسی غیرملکی شہری کی ملک بدری آ جائے تو وہ دس برس تک وہاں دوبارہ نہیں جا سکتا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے ای میل کے ذریعے خابے سے اُن کی حراست پر مؤقف لینے کے لیے رابطہ کیا مگر انہوں نے تاحال اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔

خابے لیم کی امریکہ میں حراست اور رضاکارانہ ملک بدری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیرقانونی تارکین کے خلاف بڑھتے ہوئے کریک ڈاؤن کے درمیان سامنے آئی ہے۔

اس وقت امریکہ کی دو ریاستوں کیلیفورنیا اور ٹیکساس میں تارکین وطن کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن نے مقامی آبادی کو مشتعل کیا اور ہزاروں شہریوں نے حکومتی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سڑکوں پر احتجاج کیا ہے۔

احتجاج نے پُرتشدد مظاہروں کی شکل اختیار کی جس پر قابو پانے کے لیے اب کیلیفورنیا کے بعد ٹیکساس میں بھی نیشنل گارڈز تعینات کیے جا رہے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے