سائنس اور ٹیکنالوجی

اگلے پانچ برس شدید موسم کے لیے تیار رہیں، موسمیاتی ایجنسیوں کی پیشن گوئی

مئی 28, 2025

اگلے پانچ برس شدید موسم کے لیے تیار رہیں، موسمیاتی ایجنسیوں کی پیشن گوئی

دنیا کی دو سرفہرست موسمیاتی ایجنسیوں کی پیشن گوئی کے مطابق کئی برس سے زیادہ ریکارڈ توڑ گرمی کے لیے تیار ہو جائیں جو زمین کو مزید مہلک، آتش گیر اور غیر آرام دہ انتہاؤں کی طرف دھکیل رہی ہے۔

ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن اور یو کے میٹرولوجیکل آفس کی جانب سے بدھ کو جاری کی گئی پانچ سالہ پیشین گوئی کے مطابق اس بات کا 80 فیصد امکان ہے کہ دنیا اگلے پانچ سالوں میں درجہ حرارت کا ایک اور سالانہ ریکارڈ توڑ دے گا.

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اور اس بات کا بھی زیادہ امکان ہے کہ دنیا دوبارہ 10 سال پہلے مقرر کردہ بین الاقوامی درجہ حرارت کی حد سے تجاوز کر جائے گی۔

زیادہ عالمی اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے، لیکن یہ حقیقی زندگی میں انتہائی موسم کے زیادہ امکانات کی طرف اشارہ کرتا ہے.

شدید سمندری طوفان، زیادہ بارش، اور خشک سالی جو اس سے قبل کسی عالمی پیش گوئی کا حصہ نہیں تھے اب ایک حقیقت ہیں.

کارنیل یونیورسٹی کی آب و ہوا کی سائنس دان نٹالی مہووالڈ نے کہا ہے کہ اتنا زیادہ عالمی اوسط درجہ حرارت زیادہ جانوں کے ضیاع کا باعث بنے گا یہ ایک سامنے کی حقیقت ہے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے