عالمی خبریں

اسرائیلی حملے میں ایران کی فوجی قیادت اور سائنسدان ہلاک

جون 13, 2025

اسرائیلی حملے میں ایران کی فوجی قیادت اور سائنسدان ہلاک

اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران کو میزائل حملوں سے نشانہ بنایا ہے.

جرمن چانسلر نے ایران پر حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کو فون کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران پر مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ایران کے ایٹمی و فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جن میں تہران کی فوج پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت تین اہم عہدیدار اور چھ سائنسدان ہلاک ہو گئے ہیں.

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف جرم میں "اپنا شریر اور خونی ہاتھ” استعمال کر دیا ہے اور اسے اب "ایک تلخ انجام” سے دوچار ہونا پڑے گا۔

اسرائیل نے کہا کہ اس نے جمعے کو ایران کی جوہری تنصیبات، بیلسٹک میزائل فیکٹریوں اور فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنایا۔

اسرائیل نے خبردار کیا تھا کہ تہران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے ایک طویل کارروائی ہوگی۔

ایرانی میڈیا اور عینی شاہدین نے دھماکوں کی اطلاع دی جس میں ملک کی اہم یورینیم افزودگی کی تنصیب نتنز بھی شامل تھی، جب کہ اسرائیل نے جوابی میزائل اور ڈرون حملوں کی وجہ سے ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے