نہیں معلوم طیارے سے کیسے نکلا، ایئر انڈیا حادثے میں بچنے والے مسافر کی کہانی
حادثے کا شکار ہونے والی ایئر انڈیا کی پرواز کا بچ جانے والا مسافر کون ہے؟
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایئر کریش میں واحد زندہ بچ جانے والا مسافر وشواش کمار رمیش ہے، جو مبینہ طور پر حادثے کے بعد وہاں سے نکل کر اپنے قدموں پر چلتے دیکھا گیا۔
وشواش کمار کو جان لیوا زخم نہیں آئے اور وہ حادثے میں بچ نکلے۔
ڈاکٹر دھول گیمیٹی نے اے پی کو بتایا کہ اُس کے پورے جسم پر متعدد زخموں کے نشان ہیں اور وہ حواس باختہ تھا۔ "لیکن لگتا ہے وہ خطرے سے باہر ہے۔”
حادثے کی وجہ کیا ہے؟
یہ غیر واضح ہے کہ حادثہ کیسے پیش آیا تاہم حادثے کی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ طیارہ کریش ہونے سے پہلے اپنی ناک اوپر کی طرف اٹھائے پرواز کر رہا ہے، مگر اس کی بلندی تیزی سے کم ہوتی ہے اور زمین کی طرف بیٹھتا چلا جایا ہے اور پھر ایک بہت بڑا آگ کا گولہ پیدا ہوتا ہے۔
مخصوص وجوہات کا تعین کرنے کے لیے بین الاقوامی تحقیقات جاری ہیں۔
حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کون سا ماڈل تھا؟
طیارہ بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر تھا، ایک وسیع باڈی، دو انجنوں والا طیارہ۔
ایوی ایشن سیفٹی نیٹ ورک کے ڈیٹا بیس کے مطابق یہ بوئنگ 787 طیارے کا پہلا حادثہ ہے۔
قریبی ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ اس نے زندہ بچ جانے والے وشواش کمار رمیش کا طبی معائنہ کیا، جو مبینہ طور پر حادثے کے بعد وہاں سے نکل گیا تھا۔
ڈاکٹر دھول گیمیٹی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ کمار کے پورے جسم پر متعدد زخم تھے اور وہ نہایت پریشان ذہنی حالت میں تھا۔
ڈاکٹر کے مطابق وشواش کمار کے زخم جان لیوا نہیں اور وہ خطرے سے باہر ہے۔
بی بی سی کے مطابق وشواش کمار رمیش نے برطانیہ کے شہر لیسٹر میں اپنے رشتہ داروں کو فون کیا۔
اس کے کزن اجے والگی نے بتایا کہ گھر میں اس کی بیوی اور ایک چھوٹا بیٹا ہے۔
زندہ بچ جانے والے مسافر کے بھائی نین کمار رمیش نے بی بی سی کو بتایا: ‘اس نے کہا، ‘مجھے نہیں معلوم کہ میں طیارے سے کیسے نکلا۔’