بھارت کے ہاتھوں انگلینڈ کو شکست
Reading Time: < 1 minuteبھارت نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 246 رنز سے شکست دےدی ۔ پہلا میچ ہارجیت کے نتیجے کے بغیر ختم ہوگیاتھا، دونوں ملکوں کے مابین پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے جانے ہیں ۔ وشاکھاپنٹم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک مہمان ٹیم نے 405 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دو وکٹوں کے نقصان پر87 رنز بنائے تھےتاہم میچ کے آخری دن انگلش ٹیم 158 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انگلینڈ کی دوسری اننگز میں کپتان کک کے علاوہ کوئی دوسرا بلے باز انڈین بولنگ کا کریز پر جم کر سامنا نہیں کر سکا۔ کک نے 54 رنز بنائے جبکہ حمید اور روٹ 25، 25 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ بھارت کی جانب ایشون اور یادو نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل بھارت نے پہلی اننگز میں کوہلی اور پوجارا کی سنچریوں کی بدولت 455 رنز بنائے تھے جبکہ اس کے جواب میں انگلینڈ نے 255 رنز بنائے تھے۔
Array