پاکستان24 متفرق خبریں

برطانوی عدالت میں انڈیا کی جیت

Reading Time: < 1 minute متحدہ ہندوستان کی ریاست حیدر آباد کے ساتویں نظام نے سنہ 1948 میں ایک ملین پاؤنڈ برطانوی بینک میں منتقل کیے تھے۔ یہ رقم آج 35 ملین یا تین کروڑ پچاس لاکھ پاؤنڈ کے لگ بھگ بنتی ہے

اکتوبر 2, 2019 < 1 min

برطانوی عدالت میں انڈیا کی جیت

Reading Time: < 1 minute

برطانیہ اور ویلز کی ہائیکورٹ نے حیدرآباد دکن کے نظام کے ساڑھے تین کروڑ پاؤنڈ انڈیا اور نظام کے ورثا کی ملکیت قرار دیے ہیں۔

برطانوی عدالت کے اس فیصلے پر پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فیصلے کا جائزہ لے کر اگلا قدم اٹھایا جائے گا۔

خیال رہے کہ مشترکہ ہندوستان کی ریاست حیدر آباد کے ساتویں نظام نے سنہ 1948 میں ایک ملین پاؤنڈ برطانوی بینک میں منتقل کیے تھے۔ یہ رقم آج 35 ملین یا تین کروڑ پچاس لاکھ پاؤنڈ کے لگ بھگ بنتی ہے۔

اس مقدمے میں انڈیا، نظام کے ورثا مکرم جاہ اور مفرخ جاہ ایک طرف تھے جبکہ پاکستان اور نظام کے بعض رشتہ دار بھی الگ سے فریق تھے۔

ایک طویل عرصے تک زیر سماعت رہنے کے بعد جسٹس مارکس سمتھ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے