جہاز پل کے نیچے کیسے پھنسا؟
انڈیا میں ایک مقامی ایئر لائن کا جہاز سڑک سے گزارے جانے کے دوران پل کے نیچے پھنس گیا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ واقعہ ریاست مغربی بنگال کے شہر درگا پور کے ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا۔
مقامی حکام کے مطابق جہاز کو ٹرک کے ذریعے منتقل کیا جا رہا تھا تاہم اس سے قبل سڑک اور پل کی اونچائی کی کلیئرنس نہیں لی گئی جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔
جہاز کو ٹرک سمیت پل کے نیچے پھنسے دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد تماشا دیکھنے پہنچی۔

