عراقی خواتین شیعہ لیڈر کے خلاف نکل آئیں
Reading Time: < 1 minuteعراق کے دارالحکومت بغداد میں سینکڑوں خواتین نے شیعہ لیڈر مقتدی الصدر کے خلاف احتجاج کیا ہے اور اپنے حقوق کے لیے نعرے لگائے۔
جمعے کو بغداد میں حکومت مخالف مظاہرین نے شیعہ مذہبی رہنما کے خلاف بھی نعرے لگائے اور ان کے اس بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا جس الصدر نے کہا تھا کہ خواتین کو احتجاجی مظاہروں ے دوران مردوں سے الگ رہنا چاہیے۔
سینکڑوں خواتین نے مظاہرہ کرتے ہوئے نعرے لگائے اور کہا کہ وہ اپنے حقوق کے لیے کسی سے پیچھے نہیں۔
مقتدی الصدر حکومت مظالف مظاہروں کے حامی ہیں تاہم ٹوئٹر پر ان کے بیان کی وجہ سے عراقی خواتین نے ان پر سخت تنقید کی ہے۔
Array