کوئٹہ میں دھماکہ، 10 ہلاک
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک بم دھماکے میں 10 افراد کے مارے جانے کی ہسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے۔
حکام کے مطابق دھماکہ عدالت روڈ پر موٹر سائیکل کے ذریعے کیا گیا اور پولیس کی وین کو نشانہ بنایا گیا تاہم مقامی افراد کے مطابق قریب ہی کالعدم اہلسنت والجماعت کے افراد مظاہرہ کر رہے تھے اور مارے جانے والوں میں بھی سنی عقیدے کے لوگ ہیں۔

