صرف تین ایئرپورٹس سے انٹرنیشنل فلائٹس
پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاو اور بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کی موثر سکیننگ کے لئےانٹرنیشنل پروازوں کی آمدورفت صرف تین ایئرپورٹس تک محدود کر دی گئی۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ناٹم جاری کر دیا، فیصلہ قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔
صحافی یاسر حکیم کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کرونا سے بچاو، مسافروں کی موثر سکیننگ کے لئے انٹرنیشنل پروازوں کی آمدورفت سنیچر سےتین ایئرپورٹس تک محدود کر دی گئی ہے اور بین الاقوامی پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر سے آپریٹ کی جائیں گی، تینوں ایئرپورٹس پر بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کی سکیننگ کا موثر نظام اور جدید تھرمل سکینر نصب ہیں۔
ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک کے پانچ ایئرپورٹس پشاور، فیصل آباد، کوئٹہ، سیالکوٹ اور ملتان ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کو آپریٹ کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، تاہم اندرون ملک کے لیے پروازیں معمول کے مطابق آپریٹ ہوں گی،سی اے اے نےپی آئی اے، ملکی نجی اور غیر ملکی ایئرلائنز کو بھی ناٹم کے ذریعے فیصلہ سے آگاہ کر دیا ہے۔

