فرانس: مزید 600 ہلاک، کل 15 ہزار
Reading Time: < 1 minuteعالمی وبا کورونا نے یورپ کے براعظم کے ملکوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
اٹلی، سپین اور برطانیہ کے ساتھ فرانس میں بھی ہلاکتیں تیزی سے بڑھی ہیں۔ فرانس کے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 600 کے لگ بھگ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
فرانس میں مرنے والے افراد کی تعداد 15 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 70 ہزار سے زیادہ ہے۔
یورپ میں اس وقت بھی سب سے زیادہ متاثر ملک اٹلی ہے جہاں 20 ہزار سے زائد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سپین میں 17 ہزار سے زائد جبکہ برطانیہ میں 13 ہزار کے لگ بھگ ہلاکتیں ہیں۔
Array