متفرق خبریں

’وائرس نے جنگ سے زیادہ بھوک پھیلائی‘

اپریل 19, 2020 < 1 min

’وائرس نے جنگ سے زیادہ بھوک پھیلائی‘

Reading Time: < 1 minute

بدحال معیشت اور خانہ جنگی کے مارے لبنان کے شہریوں نے کہا ہے کہ انہوں نے ایسے تاریک دن جنگ کے دوران بھی نہیں دیکھے۔

الجزیرہ کے مطابق بیروت کے نواح میں ایک بستی کی رہائشی 50 سالہ سوزان نے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پاس اب کھانے کو کچھ نہیں رہا۔

دو بچوں کی ماں کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ماہ سے جاری لاک ڈاؤن میں انہوں نے جو دیکھا وہ جنگ سے بھی زیادہ بدتر ہے۔

واضح رہے کہ لبنان میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران غیریقینی حالات اور حکومت مخالف مظاہروں کے دوران معیشت مزید دگرگوں ہوئی ہے اور 1990 میں ختم ہونے والی 15 سالہ خانہ جنگی کے بعد شہریوں کے مطابق رواں سال بدترین ہے۔

الجزیرہ کے مطابق دہائیوں سے وار لارڈز سے سیاست دان بننے والوں کی بدعنوانی، مالی بدانتظامی اور تاجر اشرافیہ کے علاوہ پڑوسی ملک شام کی خانہ جنگی نے لبنان کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے جہاں عام لوگوں کی زندگی شدید مشکل کا شکار ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق 68 لاکھ آبادی کے ملک میں بڑی تعداد میں شامی اور فلسطینی مہاجرین بھی آباد ہیں جن کو بھوک و افلاس کے شکار ہونے کا خطرہ ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے