چار اخبارات سے تعلقات منقطع کر لیے
Reading Time: 2 minutesپرنس ہیری اور ان کی اہلیہ نے چار برطانوی اخبارات سے تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہی جوڑے نے چار ٹیبلوٸڈ دی سن، ڈیلی مرر، ڈیلی میل اور ڈیلی ایکسپریس کو اتوار کی شام بھیجے گئے خطوط میں اپنی نئی میڈیا پالیسی کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق خطوط میں پرنس ہیری اورمیگھن کے نمائندے نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ کو خبروں اور تبصروں کی مکمل آزادی ہے مگر جھوٹ شائع کرنے کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔
![](https://pakistan24.tv/wp-content/uploads/2020/04/B574B569-6BC1-4ADE-9DBB-2E5801A884C2-1024x675.jpeg)
”نئی پالیسی تنقید سے بچنے کے لیے نہیں ہے۔ عوامی تبصروں کی اشاعت اور درست رپورٹنگ پر بھی کوئی قدغن نہیں۔ میڈیا رپورٹ کرنے اور شاہی جوڑے کے بارے میں اچھی یا بری رائے رکھنے کا مکمل حق رکھتا ہے۔“
پرنس ہیری اور میگھن مرکل کے نمائندے نے مزید لکھا ہے کہ میڈیا کی خبریں اور رائے جھوٹ پر مبنی نہیں ہونی چاہئیں۔
چاروں اخبارات کے لیے نئی پالیسی کے اعلان میں شاہی جوڑے نے کہا کہ وہ ان کے لیے کلکس اور گمراہ کن خبروں کی معیشت چلانے کا مزید ذریعہ نہیں بنیں گے۔
![](https://pakistan24.tv/wp-content/uploads/2020/04/59EC219F-7B41-4120-8573-34ED5D17EEEB-1024x787.jpeg)
فنانشل ٹائمز کے مطابق نئی پالیسی کے تحت چاروں اخبارات کو شاہی جوڑے کی مصروفیات کی اپ ڈیٹس، نئے فوٹو گرافس نہیں بھیجے جائیں گے اور ممکن ہے کہ ہیری اور میگھن کی تقریبات میں بھی دی سن، ڈیلی میل، ایکسپریس اور ڈیلی مرر کے نمائندوں کا داخلہ روک دیا جائے۔