پاکستان24 عالمی خبریں

ترکی، سعودیہ، امارات میں ایک دوسرے کے میڈیا بند

اپریل 20, 2020 < 1 min

ترکی، سعودیہ، امارات میں ایک دوسرے کے میڈیا بند

Reading Time: < 1 minute

ترک حکومت نے اپنے ملک میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی سرکاری میڈیا ویب سائٹس بلاک کر دی ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق صدر طیب اردوغان کی حکومت نے یہ فیصلہ سعودی عرب اور امارات کی جانب سے اپنے ملکوں میں ترک میڈیا کی ویب سائٹس بند کرنے کے بعد کیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی میں 20 سعودی شہریوں کے خلاف ایک ماہ قبل صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

سال 2018 کے اختتام پر ترکی میں سعودی ایجنٹوں کی جانب سے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد انقرہ اور ریاض کے تعلقات میں مسلسل کشیدگی ہے۔

ترکی میں اس وقت صارفین سعودی سرکاری میڈیا ویب سائٹ ایس پی اے اور امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے وام کی ویب سائٹ کو کھولتے ہیں تو حکومت کی جانب سے بلاک کیے جانے کا پیغام دکھائی دیتا ہے۔

قبل ازیں سعودی عرب میں ترک سرکاری خبر رساں ادارے انادولو اور ٹی آر ٹی کی ویب سائٹس تک رسائی بند کی گئی تھی۔

ترکی میں کام کرنے والی برطانوی ویب سائٹ انڈیپینڈنٹ کے بھی بند کیے جانے کا خدشہ ہے جس کی مالک کمپنی سعودی عرب کی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے