علی بابا کے ڈبلیو ایچ او کو 10 کروڑ ماسک
Reading Time: < 1 minuteدنیا میں آن لائن کاروبار کی بڑی کمپنی علی بابا کے شریک بانی جیک ما نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اپنی فاؤنڈیشن کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کو 10 کروڑ ماسک دینے کا اعلان کیا ہے۔
چین کی امیر ترین کاروباری شخصیت اور ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی کے مالک نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ‘150 سے زائد ممالک اور علاقوں کو عطیات کی فراہمی کے بعد ہم عالمی ادارہ صحت کو 10 کروڑ ماسک فراہم کریں گے۔’
جیک ما کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی ‘عالمی ادارہ صحت کو 10 لاکھ این 95 ماسک اور 10 لاکھ ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی جائیں گی۔’
انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں تیزی سے اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا تاکہ اس عالمی وبا پر قابو پا سکیں۔’
واضح رہے کہ جیک کی کمپنی افغانستان سمیت دنیا کے سات غریب ملکوں کو لاکھوں ڈالر کی امداد پہنچا چکی ہے جن میں ماسک اور طبی آلات شامل ہیں۔
Array