پاکستان24 عالمی خبریں

یورپ و امریکہ بیمار، ایئرلائن انڈسٹری بیٹھ گئی

اپریل 23, 2020

یورپ و امریکہ بیمار، ایئرلائن انڈسٹری بیٹھ گئی

عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا میں ایک لاکھ 83 ہزار ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں سے یورپ میں ایک لاکھ دس ہزار جبکہ امریکہ میں 46 ہزار 500 موت کا شکار ہوئے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں گزشتہ روز ایک ہزار 700 سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

ادھر ایوی ایشن کی عالمی تنظیم نے کہا ہے کہ بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کا کاروبار ختم ہو چکا ہے اور رواں سال انڈسٹری کو ایک ارب سے زائد مسافروں کی کمی کا سامنا ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے دنیا بھر میں فضائی سفر پر پابندی ہے۔ آسٹریلیا نے ملک میں کسی بھی غیر ملکی کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ یورپ اور امریکہ کے درمیان بھی مسافر پروازیں معطل ہیں۔

عالمی ایوی ایشن تنظیم کے مطابق بڑی فضائی کمپنیوں کے کاروبار میں 200 ارب ڈالر کے لگ بھگ کمی ہو سکتی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے