برطانیہ میں 20 ہزار ہلاکتیں، ڈیڑھ لاکھ متاثر
Reading Time: < 1 minuteبرطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار سے تک پہنچ گئی ہے جبکہ ڈیڑھ لاکھ کے لگ بھگ متاثرین ملک کے مختلف ہسپتالوں اور گھروں میں زیرعلاج ہیں۔
برطانیہ کے شعبہ صحت کے مطابق سنیچر کو ملک میں مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ وہ افراد ہیں جن کی موت ہسپتالوں میں ہوئی اور سرکاری ریکارڈ میں آئے۔ گھروں میں مرنے والے یا جن کے کورونا ٹیسٹ ہوئے بغیر اموات ہوئیں وہ ان اعداد وشمار میں شامل نہیں۔
برطانیہ اب دنیا کو وہ پانچواں ملک بن گیا ہے جہاں 20 ہزار یا اس سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔
سب سے پہلے اٹلی، پھر امریکہ، سپین اور فرانس میں 20 ہزار اموات ریکارڈ کی گئی تھیں۔
امریکہ میں مرنے والوں کی تعداد اب 50 ہزار سے زائد ہے جبکہ اٹلی دوسرے نمبر پر ہے جہاں 26 ہزار کے لگ بھگ اموات ہوئی ہیں۔
Array