لاک ڈاؤن میں شہری کی ہلاکت پر مظاہرے
افریقی ملک صومالیہ میں پولیس کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر شہریوں کے خلاف تشدد کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران پولیس کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت ہوئی ہے۔
شہریوں نے پولیس تشدد کے خلاف مظاہرے کیے ہیں اور سڑکوں پر نکل کر ٹائر جلائے۔
خیال رہے کہ براعظم افریقہ کے ہی ملک کینیا میں لاک ڈاؤن کے دوران پولیس تشدد سے جتنے افراد کی ہلاکت ہوئی ہے اتنے شہری کورونا وائرس سے نہیں مرے۔

