سپین میں بچوں کو باہر کھیلنے کی اجازت
عالمی وبا کورونا وائرس سے بری طرح متاثر یورپی ملک سپین میں بچوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت دی گئی ہے۔

سپین میں وبا سے 22 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور دو لاکھ کے لگ بھگ متاثرین ہیں۔

سپین میں ڈیڑھ ماہ سے جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے اور بچوں کو محدود علاقے میں باہر نکلنے کی اجازت دی گئی ہے۔

پارکس اور ساحل پر بچوں کو اپنے والدین کے ساتھ کھیل کود اور ورزش کرتے دیکھا گیا ۔ تصاویر : اے ایف پی

