پاکستان24

ثقافت ہی ملک کی پہچان ہے

مئی 14, 2020

ثقافت ہی ملک کی پہچان ہے

تحریک انصاف کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سپورٹس و کلچرل ونگ شمائلہ صدیقی نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان نے پہلے دن سے ہی سیاحت اور ثقافت پر خاص زور دیا ہے۔ کسی بھی قوم کی مضبوط ثقافت اس قوم کی مذہبی اقدار کے مطابق اس قوم کی شناخت ہوتی ہے۔ اس ہی بات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنی ثقافت کی بقاء اور اس کی پہچان صرف ملک میں ہی نہیں بیرونِ ملک بھی ضروری ہوتی ہے۔

گزشتہ دنوں شمائلہ صدیقی نے پی ٹی آئی کے اسپورٹس اور کلچرل ونگ کی بطور ڈپٹی جنرل سیکٹری حلف اٹھایا ۔ تقریب حلف برداری میں تمام سترہ ممبران نے شرکت کی اور جو ممبران نہیں آ سکے ان سے بذریعہ ویڈیو لنک آن لائن حلف میں شامل کیا گیا۔
پارٹی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے تمام ممبران سے حلف لیا۔

حلف میں سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کر صدر شاہ زمان عالم اور مرکزی جوائنٹ سیکٹری مصدق گھمن اور دیگر تمام ممبران موجود تھے۔

بطور ڈپٹی جنرل سیکرٹری شمائلہ صدیقی کا کہنا ہے کے وہ پارٹی اور اپنے لیڈر عمران خان کے منشور کے مطابق اپنی کارکردگی کو مذید بہتر کریں گی اور ہمارے ونگ کی بھرپور کوشش ہے کے ہم اپنی ثقافت اور کھیلوں کو ملک سے باہر روشناس کروا سکیں اور ملک کا نام روشن کریں۔

ان کا کہنا ہے کے ہمارا ملک ہر قسم کی صلاحیتوں اور ہنر موجود ہیں جن کو پوری دنیا میں پذیرائی ملتی ہے حکومت کے ساتھ مل کر ہم اپنی ثقافت اور شناخت کو دنیا بھر میں متعارف کروائیں گے۔ اس سلسلے میں ونگ کے ممبران کے دوران تبادلہ خیال بھی ہوا اور حکمتِ عملی پر بھی بات ہوئی۔ انشاء اللہ جیسے ہی ہم اس کرونا کی وباء سے پاک ہوں گے ہم چند اقدامات فوری طور پر لیں گے ۔ جس میں خاص کر اندرونِ ملک اور بیرون ملک ثقافتی اور کھیلوں کے میلوں کا انعقاد اور ڈاکومینٹریز پر کام کرنا بھی شامل ہے۔اس دوران حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے کے ہم مذید ان حالات میں ملک اور اس کی ثقافت اور اس خاص طبقعے کی جو خاص طور پر آج تک نظر انداز ہوا جو اس ثقافت کو زندہ رکھ کر بیٹھا ہے ان کے لیے نئے اور سود مند راستے کیسے بنا سکیں۔
شمائلہ صدیقی پارٹی اور ملک کی شناخت کو مذید بہتر بنانے کے لئے بہت مثبت اور ولولہ انگیز دیکھائی دیتی ہیں اور مذید یہ کے آنے والے دور کو پاکستان کا بہتر دور تصور کرتی ہیں کیونکہ ملک اب ایسے ایمان دار اور صادق حکمران وزیرِاعظم عمران خان کے ہاتھ میں ہے جو دن رات اس وطنِِ عزیز کے ساتھ بھر پور مخلص اور ملک کی ترقی کے لئے کام کر رہا ہے ۔ ہمارا فرص بنتا ہے کے ہم وزیرِاعظم کا ساتھ دیں اور ان کے منشور کو آگے لئے کر چلیں اس ہی میں ہماری بقاء اور ترقی ہے۔
شمائلہ صدیقی کا تعلق اسلام آباد سے ہے ، مشہور سماجی اور سیاسی کارکن ہیں ، پاکستان تحریکِ انصاف میں چند سال پہلے شمولیت اختیار کی اور پورے پاکستان کی اسپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن میں بطور نائب صدر کے اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے تجربے کی بنیاد پر پارٹی کے نظریات اور منشور کو آگے لے کر چلیں گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے