اہم

مکہ معاہدے پر دستخط سے ’بہت خوشی‘ ہوئی، صدر ٹرمپ کا خیرمقدم

اگست 17, 2026

مکہ معاہدے پر دستخط سے ’بہت خوشی‘ ہوئی، صدر ٹرمپ کا خیرمقدم

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے اس کو ایک جرات مندانہ اقدام قرار دیا ہے-

امریکی صدر نے تینوں ممالک کے سربراہان کو مبارک باد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’یہ ایک بڑا، جرأت مندانہ اور اہم پہلا قدم ہے، واہ!‘-

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں انھوں نے لکھا کہ تینوں ممالک کی جانب سے مکہ معاہدے پر دستخط سے انھیں ’بہت خوشی‘ ہوئی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’یہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کس طرح یکجا ہو رہا ہے، اور کس طرح یہ ممالک زیادہ با معنی انداز میں اپنا دفاع کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔‘

مشرق وسطٰی کی حالیہ جنگ کے دوران اسرائیل اور امریکہ کے حملوں‌ کے جواب میں‌ ایران نے امارات، سعودی عرب، کویت، بحرین، اردن اور قطر میں‌ امریکی مفادات اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے