متفرق خبریں

’مختارے‘ کو بھی کورونا ہو گیا، حالت خراب

جون 12, 2020

’مختارے‘ کو بھی کورونا ہو گیا، حالت خراب

پاکستانی سیاست ندیم افضل چن کی لیک ہونے والی آڈیو سے مشہور ہونے والے سیاسی کارکن مختار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر ندیم افضل چن نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’حالت یہ ہے کہ مختارے کو بھی کورونا ہو گیا ہے، اس مر جانی کے بہت سمجھایا کہ احتیاط کرے۔‘

ویڈیو میں مختار عرف مختارے کا بیان بھی شامل کیا گیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ انتہائی احتیاط کے باوجود وہ کورونا کا شکار ہو گئے ہیں اور ان کی صحت خراب ہوئی ہے۔

مختار نے عام لوگوں سے کہا ہے کہ وہ احتیاط کریں تاکہ وبا کا شکار ہونے سے بچ سکیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے صوبے پنجاب میں عالمی وبا کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہی ہے اور 40 ہزار سے زائد افراد کا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے جن میں سے ہزاروں صحت یاب بھی ہوئے ہیں تاہم مرنے والوں کی تعداد 890 تک پہنچ گئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے