پاکستان24 عالمی خبریں

چینی فوج سے جھڑپ میں 20 انڈین اہلکار ہلاک

جون 16, 2020 < 1 min

چینی فوج سے جھڑپ میں 20 انڈین اہلکار ہلاک

Reading Time: < 1 minute

چین کی افواج کے ساتھ سرحدی جھڑپ میں مرنے والے انڈین فوجیوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔

انڈیا کی فوج نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ اس کا ایک افسر اور دو سپاہی سرحد پر چینی فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے گئے جبکہ زخمی ہونے والے دیگر 17 بھی جانبر نہ ہوسکے۔

بیان کے مطابق ”پرتشدد ٹکراؤ“ کا یہ واقعہ لداخ کے علاقے میں پیش آیا۔

انڈیا کے زیر انتظام علاقے لداخ کی وادی گالوان میں انڈیا اور چین کے فوجیوں کے درمیان سرحد پر جھڑپ منگل کی صبح ہوئی تھی۔

انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق جھڑپ میں چینی فوج کا بھی جانی نقصان ہوا ہے تاہم اس حوالے سے تصدیق نہیں کی گئی۔

چین اور انڈیا کے درمیان سرحد پر کم از کم تین مقامات پر تقریباً ایک ماہ سے کشیدہ صورت حال تھی۔

سرکاری بیان میں کہا گیا تھا کہ تصادم وادی گالوان کی سرحد پر فوجیوں کی واپسی کے دوران ہوا ہے۔ انڈین فوج نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ کہ پیر کو لداخ میں انڈیا چین سرحد پر واقع وادی گالوان میں دونوں ممالک کی فوج کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس میں انڈیا کے ایک آرمی افسر اور دو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب چین نے انڈیا پر متنازعے سرحد کو پار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ انڈیا اور چین کی افواج کے مابین سکم اور لداخ کے علاقوں میں گزشتہ دو ماہ سے تناؤ ہے اور معمولی جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔

گزشتہ ہفتے دونوں ملکوں کے عسکری کمانڈروں نے تنازعے کے پرامن حل پر اتفاق کیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے