عالمی خبریں

کورونا فری ملک میں برطانیہ سے وائرس منتقل

جون 16, 2020 < 1 min

کورونا فری ملک میں برطانیہ سے وائرس منتقل

Reading Time: < 1 minute

نیوزی لینڈ کو عالمی وبا کورونا وائرس سے پاک ملک قرار دیا گیا تھا مگر اب 25 دن  بعد کورونا کے دو نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کورونا وائرس کے نئے متاثرین حال ہی میں برطانیہ سے نیوزی لینڈ آئے تھے۔ محکمہ صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ دونوں کیسز ایک دوسرے سے منسلک ہے۔

کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے بعد نیوزی لینڈ کی سرحدیں صرف کیویز اور ان کے خاندانوں کے لیے کھلے ہیں۔

نیوزی لینڈ آنے والوں کو اپنی آمد کے بعد دو ہفتے قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے۔

کورونا سے نیوزی لینڈ میں اب تک 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

گذشتہ ہفتے نیوزی لینڈ نے اعلان کیا تھا ملک سے کورونا وائرس کو ختم کر دیا ہے اور وبا کا آخری مریض صحت یاب ہو گیا۔

اس اعلان کے بعد نیوزی لینڈ میں سماجی فاصلے اور اجتماعات پر سے عائد پابندی کو ختم کی گیا تھا۔

وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پیر کو کہا تھا کہ انہوں نے ملک کو وائرس سے پاک نہیں قرار دیا تھا کیونکہ مستقبل میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آسکتے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے