اختر مینگل کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان
پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔
پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل لاپتہ افراد اور بلوچستان کے مسائل کے حل نہ ہونے پر تحفظات رکھتے تھے۔
واضح رہے کہ بی این پی مینگل پہلے بھی تحریک انصاف کی حکومت سے شکایات سامنے لاتی رہی ہے اور ان کے ساتھ حکومتی شخصیات مذاکرات کرتی رہی ہیں۔
آخری بار کمیٹی کے حکومتی سربراہ جہانگیر ترین تھے۔

