پاکستان پاکستان24

پاکستان میں ساڑھے تین ہزار ہلاک، شہری علاقے بند

جون 21, 2020

پاکستان میں ساڑھے تین ہزار ہلاک، شہری علاقے بند

پاکستان میں سرکاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد تین ہزار 501 ہو گئی ہے جن میں سے ایک ہزار 408 گنجان آبادی والے صوبے پنجاب میں ہلاک ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 119 مریض انتقال کر گئے جبکہ پانچ ہزار کے لگ بھگ نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

پاکستان میں ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے جن میں سے 67 ہزار سے زیادہ صحتیاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں مرنے والوں کی تعداد 1048، خیبرپختونخوا میں 808، بلوچستان میں 100، اسلام آباد میں 98 اور گلگت بلتستان میں 21 ہے۔

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں اب تک 19 افراد عالمی وبا کی وجہ سے موت کا شکار ہوئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے