پاکستان24

پٹرول 25 روپے مہنگا، صارفین حیرت زدہ

جون 26, 2020

پٹرول 25 روپے مہنگا، صارفین حیرت زدہ

پاکستان میں وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے جس پر صارفین کا سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل سامنے آیا ہے اور شہری فیصلے پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی 101 روپے 46 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 38 روپے 14 پیسے سے بڑھا کر 55 روپے 98 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 23 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 59 روپے 06 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں سے پاکستانی حکومت کے فیصلے کا تقابل کر رہے ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ یہ آئیڈیا۔ اچانک کہاں سے آیا؟۔

نعمان بٹ نامی صارف نے لکھا ہے کہ مافیا جیت گیا اور خان کچھ نہ کر سکا، اب پٹرول ہر جگہ دستیاب ہوگا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے