ماسک اچھی چیز ہے، پہنوں گا: صدر ٹرمپ
Reading Time: < 1 minuteامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بالآخر ماسک پہننے پر رضامند ہو گئے ہیں۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکہ کے صدر نے کہا کہ وہ ماسک پہننے کے لیے تیار ہیں۔ ’اگر پبلک میں گیا تو ضرور پہنوں گا۔ عموماََ پبلک میں نہیں جاتا۔‘
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ماسک اچھی چیز ہے اور وہ اس بات کو جانتے ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرین 28 لاکھ سے زیادہ ہیں۔
امریکہ کی مختلف ریاستوں میں گزشتہ روز 52 ہزار سے زائد کورونا کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیلیفورنیا، مشی گن اور پنسلوانیا میں حفاظتی انتظامات سخت کیے گئے۔
بعض ریاستوں میں کاروبار کھولنے کی جانب پیش رفت کو روک دیا گیا ہے جبکہ ریستوران میں بیٹھ کر کھانا کھانے اور بارز میں شراب پینے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
Array