انڈیا: ایک دن میں 22 ہزار مریض، 442 اموات
Reading Time: < 1 minuteعالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ دنیا میں کئی ملکوں نے معیشت کے پہیے کو چلانے کے لیے لاک ڈاؤن میں نرمی تو کر دی ہے لیکن وبا کا دائرہ محدود ہونے کے بجائے وسیع ہوتا جا رہا ہے اور اب تک دنیا میں ایک کروڑ 12 لاکھ کے لگ بھگ شہری متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد پانچ لاکھ 25 ہزار سے بڑھ چکی ہیں۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک انڈیا کے مغربی اور جنوبی علاقوں میں مون سون کی بارشوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور ایک دن میں ریکارڈ 22 ہزار افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ 442 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
انڈیا کورونا سے متاثرہ ملکوں میں دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔ پہلے نمبر پر بدستور امریکہ اور دوسے پر برازیل ہے۔
انڈیا کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں چھ ہزار 364 کیسز سامنے آئے جبکہ 19 اموات ہوئیں۔
وائرس انڈیا کے غریب اور پسماندہ طبقوں کے لیے مزید مشکلات لے کر آیا ہے اورکروڑوں افراد کو دو وقت کا کھانا میسر نہیں۔