پاکستان24 عالمی خبریں

چین کورونا ویکسین کی تیاری میں آگے اور کامیاب

جولائی 8, 2020 < 1 min

چین کورونا ویکسین کی تیاری میں آگے اور کامیاب

Reading Time: < 1 minute

عالمی وبا کورونا وائرس کے علاج کے لیے ویکسین بنانے کی دوڑ میں چین اس وقت سب سے آگے نکل چکا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے بائیو ٹیک کمپنی ’سینوویک‘ کے ساتھ مل کر ویکسین کی تیاری کے تجرباتی مراحل میں ہے۔ یہ چین کی دوسری اور دنیا کی تیسری ویکسین ہو گی جو اس ماہ کے آخر میں ٹیسٹنگ کی آخری سٹیج پر پہنچ جائے گی۔

چین کے ’کمانڈ اکانومی‘ طریقہ کار، یعنی جس کے تحت حکومت اس بات کا فیصلہ کرتی ہے کہ کیا تیار کیا جائے اور کیا نہیں، کے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

حکومت کے زیر اثر کام کرنے والی ایک کمپنی نے چند مہینوں میں ویکسین کے دو پلانٹ ’جنگی بنیادوں‘ پر مکمل کیے۔

چینی فوج کا میڈیکل ریسرچ یونٹ ایک نجی بائیو ٹیک کمپنی ’کینسینو‘ کے ساتھ مل کر ویکسین تیار کر رہا ہے۔

چین جہاں سے یہ وبا پھوٹی تھی، اپنی حکومت، فوج اور نجی سیکٹرز کو وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے آگے لے آیا ہے۔ اس وبا سے اب تک پانچ لاکھ سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکہ سمیت بہت سے دیگر ممالک ویکسین بنانے کی دوڑ جیتنے کے لیے نجی شعبوں کے ساتھ مل کر اسے تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ چین کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔
Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے