پاکستان24 عالمی خبریں

دنیا میں کورونا سے ڈیڑھ کروڑ افراد متاثر

جولائی 23, 2020 < 1 min

دنیا میں کورونا سے ڈیڑھ کروڑ افراد متاثر

Reading Time: < 1 minute

دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کورونا سے اب تک دنیا میں چھ لاکھ 16 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ اس وقت 60 لاکھ سے زائد فعال کیسز دنیا بھر میں موجود ہیں۔

صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 83 لاکھ 47 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

امریکہ ایک لاکھ 42 ہزار اموات کے ساتھ دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جبکہ برازیل میں کورونا سے اب تک 82 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

برطانیہ میں 45 ہزار سے زیادہ جبکہ میکسیکو میں 40 ہزار سے زائد مریض کورونا کے باعث موت کا شکار ہوئے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے