وزیراعظم کے دو مشیر مستعفی ہو گئے
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دو مشیروں نے اپنے عہدوں سے استعفا دے دیا ہے۔
بدھ کو پہلا استعفا مشیر برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس مستعفی ہوئیں جس کے بعد معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے بھی اپنے استعفے کا اعلان کیا۔
ظفر مرزا نے استعفا دینے کی وجوہات میں حالیہ تنازعے کا ذکر کیا جو وزیراعظم کے مشیروں کی دہری شہریت کے حوالے سے سامنے آیا۔
تانیہ ایدروس نے اپنے استعفے میں لکھا کہ دہری شہریت کے معاملے پر ان کی وجہ سے ریاست پر تنقید کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ڈیجیٹل پاکستان کے مقصد کا حصول متاثر ہو رہا ہے۔
تانیہ ایدروس کے مطابق وہ عوامی مفاد میں استعفا دے رہی ہیں اور پاکستان کی خدمت جاری رکھیں گی۔

