عالمی خبریں

انڈیا میں وبا بے قابو، ایک دن میں 52 ہزار مریض

جولائی 30, 2020 < 1 min

انڈیا میں وبا بے قابو، ایک دن میں 52 ہزار مریض

Reading Time: < 1 minute

انڈیا میں عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے اور حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود صورتحال میں بہتری نہیں ہو رہی۔

ذرائع ابلاغ نے محکمہ صحت کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں ایک دن میں 52 ہزار کے لگ بھگ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 75 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

سرکاری کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 775 افراد کووڈ 19 کے باعث انتقال کر گئے ہیں اور مجموعی تعداد 34 ہزار 968 ہو چکی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ کیسز مہاراشٹر، آندھرا پردیش، تمل ناڈو اور اتر پردیش میں دیکھے گئے ہیں جبکہ اس دوران سب سے زیادہ اموات مہاراشٹر، کرناٹک، تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور مغربی بنگال سے رپورٹ کی گئی ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے